کولکاتہ،5؍اکتوبر (ایس او نیوز؍ایجنسی) نامعلوم موٹر سائیکل سوار نے مغربی بنگال کے شمالی 24 پرگنہ کے ٹیٹا گڑھ میں بھارتیہ جنتاپارٹی کے لیڈر منیش شکلا کو اتوار کو گولی مارکر سنگین طور پر زخمی کردیا تھا جس کے بعد انہیں اسپتال لے جا یا گیا جہاںوہ زخموں کی تاب نہ لا سکے اور ان کا انتقال ہو گیا۔
واضح رہےگولی لگنے کے فورا بعد شکلا کو کولکاتا کے ایک پرائیویٹ اسپتال میں داخل کرایا گیا جہاں انکی حالت نازک بنی رہی اور بعد میں ان کا انتقال ہو گیا۔ مسٹر شکلا بیرکپور سے بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ ارجن سنگھ کاقریبی بتایا جارہا ہے۔
مسٹر سنگھ نے برسراقتدار ترنمول کانگریس پر بی جے پی لیڈر کو گولی مارنے کا الزام لگایا ہے۔ پارٹی لیڈروں نے اس کے خلاف بی ٹی روڈ پر مظاہرہ کیا۔ دوسری جانب مغربی بنگال کے گورنر نے پولیس کےاعلی افسران کا آج طلب کیا ہے۔
ادھر بی جے پی نے اس علاقہ میں 12 گھنٹے کےبند کا اعلان کیا ہے۔آج بی جےپی کی مرکزی ٹیم شکلاکےگھرجائےگی۔ اس مرکزی ٹیم میں جنرل سیکریٹری سنجے سنگھ، رکن پارلیمنٹ ارجن سنگھ، سومترا ، جگن ناتھ سرکار اور شنکو دیب پانڈا ہوں گے۔